ڈبل سواری پر پابندی عائد

Jul 27, 2023 | 20:36 PM

ایک نیوز :نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق سی ٹی او لاہور مستنصر فیروزنے  نویں اور دسویں محرم الحرام کو ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم دیا گیا ہے ۔ سی ٹی او کے مطابق محکمہ داخلہ کی ہدایت پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا،  شہر خصوصاََ جلوسوں کے روٹس کے گردونواح میں ڈبل سواری کی قطعی اجازت نہیں ہوگی،  ڈویژنل افسران اپنی نگرانی میں کریک ڈاؤن کو یقینی بنائیں، شہری حکومتی احکامات کی پاسداری کریں،مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور نے  شہریوں کو نویں، دسویں محرم الحرام کے دوران تعاون کی بھی اپیل کی ہے ۔

مزیدخبریں