اساتذہ کے آن لائن تبادلوں سے پابندی اٹھالی گئی

Jul 27, 2023 | 19:56 PM

ایک نیوز :پنجاب  میں اساتذہ کے  آن لائن تبادلوں پر سے ایک بار پھر پابندی اٹھالی گئی۔

تفصیلات کےمطابق اوپن میرٹ کے تحت بھی اساتذہ تبادلوں کیلئے اپلائی کرسکیں گے تبادلوں کیلئے 28 جولائی سے درخواستیں وصول کیجائیں گی اساتذہ 6 اگست تک اپنی درخواستیں جمع کرواسکیں گے 9 اگست تک تصدیق اور 12 اگست تک اپیل کی جاسکے گی 15 اگست تک تبادلوں کی تصدیق کیجائے گی 17 اگست کو منتخب اساتذہ کو تبادلوں کے آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں