زر مبادلہ کے ذخائر پھر کم ہوگئے

زر مبادلہ کے ذخائر پھر کم ہوگئے
کیپشن: زر مبادلہ کے ذخائر پھر کم ہوگئے

ایک نیوز :اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔

سٹیٹ بنک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 54 کروڑ 11 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ، 21 جولائی کو زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مجموعی مالیت 8 ارب 18 کروڑ 61 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 99 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 34 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 13 ارب 53 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔