سری لنکا کیخلاف سیریز میں کامیابی :پاکستان نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا 

سری لنکا کیخلاف سیریز میں کامیابی :پاکستان نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا 
کیپشن: سری لنکا کیخلاف سیریز میں کامیابی :پاکستان نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا 

ایک نیوز : پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو ایک اننگز اور 222 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی ۔سیریز جیتنے کے ساتھ ہی پاکستان سری لنکا میں سب سے زیادہ ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم بھی بن گئی۔گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے سری لنکا میں پانچویں ٹیسٹ سیریز جیت کر ریکارڈ بُک میں اپنا نام درج کرلیا ہے۔اس سے قبل سری لنکا میں آسٹریلیا، انگلینڈ 4،4 جبکہ بھارت نے 3 اور جنوبی افریقہ نے 2 مرتبہ سیریز اپنے نام کی تھی۔