ایک نیوز: بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ اضافہ کردیاگیا، پاور ڈویژن نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن کاکہنا ہے کہ اضافے کا اطلاق جولائی 2023کے مہینے سے ہوگا، بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 42روپے 72پیسے تک پہنچ گیا،سیلز ٹیکس کے بعد فی یونٹ بنیادی ٹیرف 50روپے 41پیسے تک ہو گیا،ماہانہ ایک سے 100یونٹ تک کا ٹیرف 3روپے اضافے سے 16روپے 48پیسے ہوگیا۔ماہانہ101سے200 یونٹ تک کا ٹیرف4 روپے اضافے سے22.95 روپے ہوگیا۔ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف5 روپے اضافے سے27.14 روپے ہوگیا۔
ماہانہ301 سے400یونٹ کا ٹیرف6.50 روپے اضافے سے32.03روپے ہوگیا،ماہانہ401 سے500 یونٹ کا ٹیرف7.50روپے اضافے سے35.24روپے ہوگیا،ماہانہ501 سے600 یونٹ کا ٹیرف7.50روپے اضافے سے36.66روپے ہوگیا،ماہانہ501 سے600 یونٹ کا ٹیرف7.50روپے اضافے سے37.80روپے ہوگیا،ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف7.50 روپےاضافے سے 42.72 روپے ہوگیا۔
ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ3.95 روپے برقرار ہے جبکہ ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ7.74 روپے برقرار ہے اور ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے فی یونٹ7.74 روپے برقرار ہے،ماہانہ101سے200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے فی یونٹ10.06روپے برقرار ہے۔