جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں ٹک ٹاکر گرفتار

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں ٹک ٹاکر گرفتار

ایک نیوز:  جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ  گھیرا کیس میں ٹک ٹاکر ملک منیب علی خان کو بھی  گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے ٹک ٹاکر   ملک منیب علی خان کو  انسداد دھشت گردی عدالت میں پیش کیا ،پولیس نے ملک منیب علی خان کو چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا۔ انسداد دھشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی ۔ تفتیشی افسر نے ملزم کی  شناخت پریڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے ملزم ملک منیب علی خان کو 9 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔عدالت نے ٹک ٹاکر کو شناخت پریڈ مکمل کرکے 5 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ملزم ملک منیب علی خان سمیت دیگر کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج  ہے