پاک بھارت میچ کیلئے سیکنڈزکے اشتہار کی ہوش اڑا دینے والی فیس

Jul 27, 2023 | 16:29 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران اشتہار کی فی دس سیکنڈز فیس 30 لاکھ روپے ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق پاک بھارت میچ سے براڈ کاسٹرز ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے کمانے کے لئے پُرامید ہیں۔جو ٹی وی چینل پاکستان اور بھارت کی نشریات دکھاناچاہتے ہیں انہیں 90 کروڑ روپے کی رقم ادا کرنا پڑے گی جبکہ پاورڈ بائی اسپانسرز کا بجٹ 75 کروڑ رکھا گیا ہے۔

ورلڈ کپ میں پاک بھارت کے علاوہ دیگر مقابلوں کے لئے 30 سیکنڈ اشتہار کی فیس 7 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزیدخبریں