ایک نیوز : ایک اور لو اسٹوری، امریکی خاتون نو عمر پاکستانی محبوب کی کشش میں کھنچی چلی آئی ، بونیرکی عدالت میں نکاح کرلیا ۔
رپورٹ کے مطابق 48 سالہ امریکی خاتون اپنے فیس بک دوست 19 سالہ اعزاز احمد سے شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔ امریکی خاتون ایزیلا فلوریس روزی رامیریز نے بونیر پہنچ کر اسلام قبول کرکے اعزاز احمد سے نکاح کرلیا۔
دستاویزات کے مطابق امریکی خاتون نے 3 جولائی کو ڈسٹرکٹ کورٹ ڈکر میں اعزاز احمد نکاح کرلیا تھا۔ امریکی خاتون ایزیلا فلوریس روزی رامیریز نے اسلام قبول کرکے نیا نام عائشہ نام رکھ لیا ہے۔گزشتہ کچھ عرصے میں کئی غیر ملکی خواتین پاکستانی مردوں سے شادی کے لیے اپنے وطن کو خیرباد کہہ کر یہاں چلی آئیں جن کی کہانیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
قبل ازیں انجو نامی بھارتی خاتون بھی پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے ملنے اور شادی کیلئے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع دیر بالا پہنچ گئی تھی، وہ اب پاکستان میں ہے اور نصر اللہ کے خاندان کے ساتھ رہ رہی ہے۔