ایک اور ’لو سٹوری‘، انجو کے بعد چینی لڑکی پاکستانی لڑکے سے ملنے لوئر دیر پہنچ گئی

ایک اور ’لو سٹوری‘، انجو کے بعد چینی لڑکی پاکستانی لڑکے سے ملنے لوئر دیر پہنچ گئی

ایک نیوز: بھارتی خاتون انجو کے بعد خیبر پختونخوا کے ضلع دیر کے علاقے ثمر باغ کے رہائشی نوجوان سے ملنے کے لیے چینی لڑکی پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چینی لڑکی گاؤفنگ دو روز قبل جاوید ہاشمی سے ملنے کے لیے دیر آئی تھی ۔تھانہ ثمر باغ کے ایس ایچ او اکرام اللہ خان چینی خاتون کی آمد کی تصدیق کی ہے۔ایس ایچ او اکرام اللہ خان نے بتایا کہ ’چین سے لڑکی وزٹ ویزے پر آئی ہے جس کے پاس مکمل سفری دستاویزات موجود تھیں، چینی لڑکی کے پاس تین ماہ کا ویزہ موجود ہے۔‘
پولیس نے چینی لڑکی کو ایس او پیز کے مطابق سکیورٹی بھی فراہم کی ہے۔ پولیس افسر اکرام اللہ کے مطابق چینی مہمان تین دن گزارنے کے بعد اسلام آباد واپس چلی گئی ہیں۔ پولیس سٹیشن ثمر باغ کے ایس ایچ او نے موقف اپنایا کہ دونوں کے نکاح کی خبریں ملی ہیں لیکن یہ نکاح کہاں ہوا اس کا علم نہیں ہے، عین ممکن ہے کہ نوجوان بھی چینی دوست کے ساتھ اسلام آباد گیا ہو۔