36 سالہ خاتون کوہ پیماءنے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

Jul 27, 2023 | 15:49 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ناروے کی36 سالہ خاتون کوہ پیماء نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ناروے خاتون کوہ پیماء نے 8 ہزار میٹر بلند 14 چوٹیوں کو 92 دنوں میں سر کر کے نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔Nرویجن خاتون کو اس موقع پر 2 شیرپاز کی مدد حاصل تھی،  ناارویجن خاتون کوہ پیماء نے 28 اپریل سے مہم جوئی شروع کی تھی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈنیپالی کوہ پیماء نرمل پرجا کے پاس تھا۔ نیپالی کوہ پیماء نے8 ہزار میٹر14 چوٹیوں کو187 دنوں میں سر کیا تھا.

ناروے کی خاتون کرسٹن ہاریلا کوہ پیمائی کی دنیا میں تیز ترین کلائمبنگ کرنے والی پہلی خاتون کلائمبر بن گئی ہیں۔ نارویجن خاتون کوہ پیماء نے اپنی کامیابی کا اعلان سوشل میڈیا کے زریعے کیا۔  8 ہزار میٹر بلند 14 چوٹیوں میں سے ماونٹ ایورسٹ سمیت 8 چوٹیاں نیپال اور 6 چوٹیاں پاکستان میں واقع ہے۔

مزیدخبریں