ایک نیوز: عوام آٹا کے حصول کے لیے دربد، آٹا خرید نے کے لئے عوام کی یوٹیلٹی سٹور کے باہر لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آٹا فراہمی معمول پر نہ آ سکی، یوٹیلیٹی سٹورز سے سستی اشیاء لینا عوام کے صبر کا امتحان بن گیا۔ گرم موسم میں سستے آٹے کے لئے خواتین خوار ہونے لگی ہیں۔ آٹا لینے کے لئے خواتین کی لمبی قطاریں لگنا معمول بن گیا ہے۔ عوام آٹا کے حصول کے لیے گھنٹوں قطار میں کھڑا رہنے پر مجبور ہے۔
گرمی میں اسٹورز کے باہر بیٹھنے کی جگہ ہے نہ ہی چھاؤں کا انتظام ہے۔ انتظار کرتی خواتین کے لئے پانی کا بھی کوئی انتظام نہیں۔ خواتین کا شکوہ ہے کہ سستی اشیا ء کے نام پر خوار کیا جا رہا ہے۔