ایک نیوز: منی پور میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارتی ادارہ برائے انسانی حقوق بھی پھٹ پڑا۔
رپورٹ کے مطابق نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے منی پور میں جاری خانہ جنگی، نسلی فسادات اور انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر مودی سرکار کو مورد الزام ٹھہرا دیا ہے۔ نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا ہےکہ حکومت سے کاروائیوں کے تمام مطالبے زیر التوا ہیں، مودی سرکار تشدد کے بڑھتے واقعات کو ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ منی پور میں لمبے عرصے سے تشدد، قتلِ عام اور اجتماعی زیادتیاں بلا خوف و خطر جاری ہیں۔
کمیشن نے مودی سرکار سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تمام شکایات پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا ہےکہ حکومت فسادات میں مارے جانے والوں کے لواحقین کو معاوضہ، دوبارا بحالی اور ملازمتیں فراہم کرے۔
رواں ہفتے امریکی محکمہ خارجہ نے منی پور میں دو خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور برہنہ مارچ کے دلخراش واقعے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا۔ منی پور میں جاری خانہ جنگی کے باعث اب تک 200 سے زائد لوگ ہلاک جبکہ ایک لاکھ دربدر ہو چکے ہیں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-27/news-1690449288-5856.mp4