مفت آٹا سکیم میں مبینہ کرپشن، فلور ملز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ آمنے سامنے

 مفت آٹا سکیم میں مبینہ کرپشن، فلور ملز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ آمنے سامنے

ایک نیوز: مفت آٹا سکیم میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا معاملہ نیارخ اختیارکر گیاہے.پاکستان فلور ملز اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ آمنے سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق مفت آٹا سکیم میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا معاملہ نیارخ اختیار کر گیا ہے.پاکستان فلور ملز اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ آمنے سامنے آگئے ہیں۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کا مستحق افراد کے فراہم کردہ ڈیٹا پر فلور ملز ایسوسی ایشن کا عدم اعتماد کردیا گیا۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی نے  چیئر مین  پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو خط لکھ دیا ہے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا آٹا فراہمی کا ریکارڈ مسترد کردیا ہے۔ خط کےمتن میں کہا گیا ہےکہ فلور ملز مالکان کو آٹا تقسیم کے ریکارڈ  کی فراہمی کے لئے ہراساں کیا جا رہا ہے۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا ریکارڈ درست نہیں  ہے۔ اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو دس ہزار آٹا کے تھیلوں سے زیادہ فرق نہیں  ہے۔

 پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق موجودہ اعداد و شمار کے مطابق 15 لاکھ تھیلے غائب ہیں ۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے 4 کروڑ 39 لاکھ آٹا کے بیگ تقسیم کرنے کا دعویٰ کیاہے فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ چار کروڑ 54 لاکھ آٹا کے تھیلے تقسیم کیے گئے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اپنا ریکارڈ درست کرے۔