ایک نیوز: محرم الحرام کے سلسلہ میں معروف فیشن ڈیزائنر ٹمی رائے نے ویلنشیا ٹاؤن میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مجلس عزاء اور نذرو نیاز کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر فنکار برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق مجلس عزاء میں شرکت کرنے والوں میں شازیہ رائے، فلم سٹار نشو بیگم، دردانہ رحمنٰ، میگھا، لیلی، ملائیکہ، میرا، ہنی شہزادی، خوشبو، خسار، حمیراارشد، شیبا بٹ، محرمہ علی، آشا چوہدری، صبا کاظمی، ماہ نور، نمرین بٹ، سینئر فلم ڈائریکٹر حسن عسکری، جعفر عسکری، فواد عسکری، جرار رضوی، مختیاراور دیگر شامل تھے۔
اس موقع پر فنکاروں نے شہداء کربلا کی قربانیوں کو یاد کیا اور ملک پاکستان کی ترقی کے لئے دعا کی۔