فیفا ورلڈکپ 2026 کے کوالیفائرز راؤنڈ کے ڈراز کا اعلان

فیفا ورلڈکپ 2026 کے کوالیفائرز راؤنڈ کے ڈراز کا اعلان

ایک نیوز: ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے پریلیمانری جوائنٹ کوالیفائرز راؤنڈ ون کے ڈراز کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق راؤنڈ ون میں بیس ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔پاکستان جوائنٹ کوالیفائرز کے پہلے مرحلے میں کمبوڈیا کے مدمقابل ہوگا۔کوالیفائرمیچزز 12 اور 17 اکتوبرکو ہوم اورآوے کی بنیاد پرکھیلے جائیں گے۔ پہلے مرحلے کی دس فاتح ٹیموں کو راؤنڈ 2میں رسائی ملے گی۔

دوسرے مرحلے میں فیفا رینکنگ کی بنیاد پر26 ٹیمیں پہلے ہی پہنچ چکی ہیں۔ دس ٹیموں کے کوالیفائی کرنے پر36 ٹیموں کو9 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔گروپ کی فاتح اوررنراپ ٹیمیں ورلڈکپ 2026 اورایشین فٹبال کپ 2027 میں کوالیفائی کرنے کے لیےان ایکشن ہونگی۔