ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نےسی بی ڈی کےتمام منصوبوں پر کام روکنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ محکمہ کے سیکرٹری کو چیف ایگزیکٹو افسر سی بی ڈی کےخلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سی بی ڈی کےتمام منصوبوں پر کام روکنے کےحکم پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ سی بی ڈی میں جاری تعمیراتی کام تاحکم ثانی روکا جائے ،بارشی پانی سے جن شہریوں کا نقصان ہوا،ڈی سی ادائیگیاں کرے ۔
عدالت نے سی بی ڈی وکیل سے استفسار کیا کہ سی بی ڈی کنٹریکٹر کیخلاف کیا کارروائی ہوئی؟آپ کو کیا جلدی پڑی تھی،سی بی ڈی کا فوری افتتاح کیا، آپ نے بس جلدی سے ایک صاحب سے فیتہ کٹوایا،پانی کے نکاس کیلئے کروڑوں روپے جاری کئے گئے،عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوناچاہئے۔
غیر تسلی بخش منصوبوں کےلئے فندز جاری کرنے پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ 250 ملین کا ایسے ذکر کیا جا رہا ہے جیسے 250 روپے ہیں۔یہ عوامی پیسہ ہے جس کا عوام کےمفاد میں استعمال ہونا چاہئیے۔250کروڑ روپے ایسے ہی تو بانٹے نہیں جاسکتے۔