رات دیر تک موبائل کا استعمال کس خطرناک بیماری کا باعث بنتا ہے؟

Jul 27, 2023 | 12:19 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اینڈریو ڈی ہیوبرمین نے انکشاف کیا ہے کہ اگر کوئی شخص رات دیر تک موبائل فون استعمال کرتا ہے تو اسے ڈپریشن جیسی خطرناک بیماری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق  اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اینڈریو ڈی ہیوبرمین کی ایک ویڈیو بھی انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے جس میں نیورو بائیولوجی کے ماہر کی حیثیت سے معروف پروفیسر اینڈریو کا کہنا ہے کہ رات 11 سے صبح 4 بجے کے درمیان موبائل کا استعمال دماغ کے لیے مضر ہے۔
پروفیسر نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اسکرین سے نکلنے والی روشنی آںکھوں میں پڑنے سے دماغ کے حصے ہیبین نُولا میں ایک ایسا سرکٹ پیدا ہوتا ہے جو ڈوپامین  کو کم کرتا ہے اور مایوسی کو بڑھاتا ہے۔
اسی قسم کی ایک اور تحقیق کے مطابق رات کو دیر تک موبائل استعمال کرنے سے ذہنی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔91 ہزار لوگوں پر کی جانے والی تحقیق کے مطابق رات میں موبائل پر سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والے خواتین اور حضرات ڈپریشن، بائی پولر ڈِس آرڈر اور نیوروٹیسز جیسی ذہنی بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔

مزیدخبریں