ایک نیوز: ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کے بعد ورلڈ کوائن نامی نئی کرپٹو کرنسی متعارف کرادی گئی، ورلڈ کوائن نامی کرپٹو کرنسی کو اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ میں نے متعارف کرایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ پراجیکٹ کی بنیادی پیشکش اس کی ورلڈ آئی ڈی ہے، یہ ایک ایسا اکاؤنٹ ہے جو صرف حقیقی انسان ہی حاصل کرسکتے ہیں۔
ورلڈ آئی ڈی حاصل کرنے کے لیے خریدار ورلڈ کوائن کے ‘اورب’ کا استعمال کرتے ہوئے ذاتی طور پر آئیرس اسکین کرنے کیلئے سائن اپ کرتا ہے جو کہ چاندی کی گیند جو تقریباً باؤلنگ بال کے سائز کی ہوتی ہے۔ایک بار جب ‘اورب’ کا آئیرس اسکین اس بات کی تصدیق کردیتا ہے کہ خریدار ایک حقیقی انسان ہے تو یہ اس کیلئے ایک ورلڈ آئی ڈی بنادی جاتی ہے۔
ورلڈ کوائن پروجیکٹ کے 2 ملین صارفین ہیں اور پیر کو اس کے آغاز کے ساتھ ہی ورلڈ کوائن کے 20 ممالک میں “اوربنگ” آپریشنز اپنا کام کررہے ہیں۔ وہ لوگ جو کچھ ممالک میں سائن اپ کریں گے انہیں ورلڈ کوائن کا کرپٹو کرنسی ٹوکن ڈبلیو ایل ڈی ملے گا۔
پراجیکٹ کے شریک بانی الیکس بلانیا کا کہنا ہےکہ ورلڈ آئی ڈیز کا کرپٹو کرنسی پہلو اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کرپٹو کرنسی بلاک چینز ورلڈ آئی ڈیز کو انتہائی راز داری سے محفوظ کرسکتی ہے اور کسی ایک ادارے کے ذریعے اسے کنٹرول یا بند نہیں کیا جاسکتا۔
اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین کا کہنا ہے کہ ورلڈ کوائن بھی اس بات سے نمٹنے میں مدد کرسکتا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جینس کے ذریعے معیشت کو کس طرح تبدیل کیا جائے گا جس کے مثبت معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔