ایک نیوز: محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کا انوکھا کارنامہ ،تمام روایات اور اقدار کو پس پشت ڈال دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ کالج ایجوکیشن سندہ نے تمام روایات اور اقدار کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ پہلی مرتبہ کراچی کے دو خواتین کالجز میں باضابطہ طور پر مرد اساتذہ پرنسپل تعینات کر دیے گئے ہیں۔ جس کا سیکریٹری کالج ایجوکیشن احمد بخش ناریجو ںے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
پروفیسر غلام عمر میرانی کو گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج قصبہ کالونی میں تعینات کیا گیا ہے۔ نادر علی کلوڑ کو گورنمنٹ گرلز کالج شرافی گوٹھ کا پرنسپل تعینات کیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں " گرلز" کا لفظ نہیں لکھ گیا ہے۔