سی سی پی او لاہور کاامام بارگاہوں کا دورہ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

سی سی پی او لاہور کاامام بارگاہوں کا دورہ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ایک نیوز: سی سی پی او لاہور نے پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ اور شمالی کینٹ کے علاقے میں مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق بلال صدیق کمیانہ نے لاہور پولیس کے متعلقہ افسران کو ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے شدید بارش کے نتیجے میں جلوسوں کے راستوں سے  پانی کی جلد از جلد نکاسی کی ہدایات کی ہیں۔ بلال صدیق کمیانہ نے سیکورٹی اہلکاروں اور امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی جس میں سیکورٹی امور کے بارے میں بات چیت کی۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہےکہ لاہور پولیس کی جانب سے مجالس اور جلوسوں کے روٹس کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔بعدازاں سی سی پی او لاہور نے داتا دربارکا دورہ کیا اور سیکورٹی امور کا جائزہ لیا جس کے بعد غسل کی تقریبات سے متعلق بریفنگ لی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-27/news-1690439171-6241.mp4

سی سی پی اور لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ محرم الحرام کی سیکورٹی کیلئے لاہور پولیس پوری طرح چوکس ہے۔ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کیلئے لاہور پولیس ہر وقت الرٹ ہے۔ امن عامہ کی فضا خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ایس پی سٹی حمزہ امان اللہ، ڈی ایس پی اسلام پورہ نوید اکمل اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔