لاہور: محرم الحرام کے جلوس اور ٹریفک کیلئے پلان تیار، ممنوعہ علاقے کون سے؟

لاہور: محرم الحرام کے جلوس اور ٹریفک کیلئے پلان تیار، ممنوعہ علاقے کون سے؟

ایک نیوز:  9محرم الحرام اسلام پورہ تا خیمہ سادات کے ذوالجناح پروسیشن کیلئےٹریفک انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق ایس پی ٹریفک شہزاد خان تمام ٹریفک انتظامات کی سپرویژن کریں گے۔4ڈی ایس پیز صاحبان کی نگرانی میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے،سی ٹی او مستنصر فیروز نےایمرجنسی گاڑیوں کیلئے راستہ کلیئر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ جن پوائنٹس سے ٹریفک کو بند کیا جائیگا، چند لمحوں کے لیے بند کیا جائیگا انہیں جلوس گزر تے ہی روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا۔

ٹریفک کے لئے ممنوعہ علاقے:

 سی ٹی او لاہور  مستنصر فیروز  نے ٹریفک کیلئے ممنوعہ علاقوں کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ، بلاک سیداں اسلام پورہ، مین بازار، چشتیہ ہائی سکول روڈ، حیدر روڈ، چوک سول سیکرٹریٹ، نابھہ روڈ، چرچ روڈ، ایڈورڈ روڈ، خیمہ سادات، چوک جین مندر، میکلگین روڈ اور پرانی انارکلی ٹریفک کے لئے ممنوعہ علاقوں میں شامل ہیں۔

1: پانڈو سٹریٹ ساندہ روڈ کی جانب سے کسی قسم کی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی۔

2: بلاک سیداں کیطرف ساندہ روڈ سے کسی قسم کی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی۔

3: چوک ساندہ خورد سے براستہ حیدر روڈ جانب نیلی بار ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی۔

4: نوری بلڈنگ کیطرف آخری بس سٹاپ کی جانب سے اور ساندی روڈکی جانب سے ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی۔ 

5: نیلی بار چوک سے جانب مین بازار ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی۔

6: چوک حیدر روڈ کی جانب ساندہ روڈ کی جانب سے سابقہ سیکرٹری آر ٹی اے آفس سائیڈ سے ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا۔ 

7: ٹرن نیلی بار سے جانب نیلی بار چوک ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا۔

8: چوک سول سیکرٹریٹ سے جانب اسلام پورہ ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا۔

9: ٹرن پٹرول پمپ نزد دفتر ڈی ایس پی اسلام پورہ سے جانب سول سیکرٹریٹ ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا۔ 

10: چوک پی ایم جی سے جانب سول سیکرٹریٹ ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔

11: چوک استنبول سے چوک چرچ ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔

12: لاج روڈسے بھی چوک چرچ ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا۔

13: لائیبریری روڈ سے جانب ریونیو بورڈ آفس ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔

14: چوک ٹولنٹن مارکیٹ سے چوک پرانی انار کلی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔

15: چوک بوٹا محل سے جانب اے جی آفس ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔

16: چوک جی پی او سے جانب اے جی آفس ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔

17: بابا موج دریا سے جانب خیمہ سادات ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔

18: چوک جین مندر سے جانب ایڈورڈ روڈ جانب خیمہ سادات ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔

19: فرید کوٹ روڈ سے جانب جین مندر خیمہ سادات ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔

20: چوک جین مندر سے جانب پرانی انارکلی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔

21: ربانی روڈ سے جانب پرانی انارکلی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔

ٹریفک کی روانی کے لئے متبادل روٹ پلان

سی ٹی او لاہور  کا کہنا ہےکہ آخری بس سٹاپ سے تمام ٹریفک جانب ساندہ فردوس سینما ساندہ روڈ MAO کالج کے راستے آگے جاسکے گی۔ٹریفک ایم اے او کالج ساندہ روڈ سے براستہ آخری بس سٹاپ ساندہ کی جانب جاسکے گی۔

 آزادی فلائی اوور سے آنے والی ٹریفک کو چوک ضلع کچہری سے جانب R/Oجی سی کالج کیطرف ڈائیورٹ کیا جائیگا۔ فیروز پور روڈ سے آ نے والی ٹریفک کو چوک LOSسے گندا نالہ کیطرف ڈائیورٹ کیا جائیگا۔

 ملتان روڈ سے آنے والی ٹریفک کو سمن آباد موڑ سے جانب ڈبل سڑکاں رنگ روڈ ڈائیورٹ کیا جائیگا۔کوئی بھی ڈائیورشن مستقل نہیں ہوگی بلکہ جلوس کی موومنٹ کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جائیگا۔