ایک نیوز: الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور ہونے والا الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 توثیق کےلیے صدر عارف علوی کو بھجوا دیا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ وہ اس پر فوری دستخط کردیں تاکہ عام انتخابات اس قانون کے تحت شفاف ہوسکیں ۔صدر کی توثیق کے بعد بل ایکٹ کی صورت میں فوری نافذ العمل ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت نےانتخابی اصلاحات بل سے متعلق صدر کو پیغام بھیجوایا ہے۔مشترکہ اجلاس سے منظور کردہ شکل میں مسودہ پر فوری دستخط کئے جائیں تاکہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن سکے۔انتخابی اصلاحات بل میں حکومت و اپوزیشن اور اتحادیوں کی مشاورت سے ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ انتخابی اصلاحات بل سے آئندہ انتخابات کو شفاف اور نتائج کو بلاتاخیر لانے میں مدد ملے گی۔ صدر مملکت بل پر غور کے بعد دستخط کردیں تو فوری طور پر ایکٹ آف پارلیمنٹ نافذ العمل ہوگا۔ صدر مملکت نے دستخط نہ کئے تو انتخابی اصلاحات بل 14 دنوں میں ازخود نافذ العمل ہوگا۔
پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہےکہ صدر مملکت نے آخری روز تک دستخط نہ کئے تو انتخابی اصلاحات بل 9 اگست کو ازخود نافذ العمل ہوجائیگا۔