ایک نیوز: نیب نے ملک بھر کے اداروں سے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیب نےچودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب نے ملک بھر کے اداروں سے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔ نیب نے پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور ان کے اہلخانہ کی جائیدادوں، گاڑیوں سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔
نیب نے مونس الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری بھی شروع کردی ہے۔ نیب کا چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے اثاثوں کے ریکارڈ کے لیے ڈپٹی کمشنرز، ایکسائز آفیسرز کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ جس میں چودھری پرویز الٰہی، ان کی اہلیہ، دو بیٹوں مونس اور راسخ کی پراپرٹیز کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ اس کے علاہو چودھری پرویز الٰہی کی بیٹی اور بہوؤں کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔