مکان کی چھت گرنےسےخاتون اور بچوں سمیت 4 جانیں چلی گئیں

مکان کی چھت گرنےسےخاتون اور بچوں سمیت 4 جانیں چلی گئیں
کیپشن: مکان کی چھت گرنےسےخاتون اور بچوں سمیت 4 جانیں چلی گئیں

ایک نیوز:  مانسہرہ کے قریب نواحی علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور بچوں سمیت 4 جانیں چلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ نواحی گاؤں پوٹھہ میں ہوا جہاں خستہ حال مکان کی چھت شدید بارش کے سبب زور دار دھماکے سے زمین بوس ہو گئی، ملبے تلے 4 افراد دب گئے جن میں خواتین اور بچے شامل تھے۔

مسلسل ملبہ ہٹانے کی کوششوں کے باوجود خواتین اور بچوں کو بروقت نہ نکالا جا سکا  اور دم گھٹنے سے موت کی نیند سوگئے۔

پولیس نے لاشیں نکلوا کر ہسپتال بھجوا دیں جنہیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔