انٹر پارلیمنٹری یونین نے اعظم سواتی کیخلاف جاری کیس کیلئے نمائندہ مقرر کردیا

Jul 27, 2023 | 10:38 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: انٹر پارلیمنٹری یونین نے اعظم سواتی کے خلاف جاری کیس کے لیے نمائندہ مقرر کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سماو احمد نجیب کو اعظم سواتی کی عدالتی کارروائی سننے کے لیے نمائندہ مقرر کیا گیاہے۔ سماو احمد نجیب اعظم سواتی کے ٹرائل کی رپورٹ انٹر پارلیمنٹری یونین میں جمع کروائیں گی۔ اعظم سواتی کے خلاف اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں متنازع ٹویٹ کیس جاری ہے/
آئی پی یو کا کہنا ہےکہ سماو احمد نجیب کو ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے ٹرائل کی انفارمیشن لینے کے لیے بھی مقرر کیا گیا ہے۔ اعظم سواتی اور علی وزیر کے ٹرائل کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن سیکٹری جنرل ائی پی یو نے جاری کیا ہے۔
نمایندہ انٹر پارلیمنٹری یونین سماو احمد نجیب کا تعلق مالدیپ سے ہے، انٹر پارلیمنٹری یونین دنیا بھر کے ممبران سینٹ و قومی اسمبلی کی عالمی تنظیم ہے۔

مزیدخبریں