ایک نیوز: اینٹی نارکوٹکس فورس نےمنشیات کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 4 کاروائیوں میں 64 کلوگرام منشیات برآمد کرتے ہوئے، خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں واقع انڈس چورنگی کے قریب منشیات اسمگلنگ کی کوشش میں تربت کے رہائشی بھائی بہن کو گرفتار کر لیا ہے،ملزمان کے قبضے سے 10 کلو چرس اور 4 کلو ہیروئین برآمد ہوئی ہے۔
اے این ایف نے کارروائی کرتےہوئےگاہی خان چوک کوئٹہ کے قریب گاڑی سیٹ میں چھپائی گئی 3 کلو ہیروئن برآمد کی ہے۔ ایک اور کارروائی میں مستونگ کے رہائشی دو ملزمان منشیات مستونگ سے کوئٹہ اسمگل کرنیکی کوشش میں گرفتار ہوئے ہیں۔
اے این ایف نے دالبندین بائی پاس چاغی کے قریب سمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 30 کلو افیون برآمد کی ہے۔اس کے علاوہ جروبی زخا خیل خیبر کے غیر آباد علاقے سے پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپائی گئی 17کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-27/news-1690435663-9883.mp4