ایس آئی ایف سی کا اہم جزو: مائین اینڈ منرل ملکی معیشت میں معجزاتی ترقی کا سبب

ایس آئی ایف سی کا اہم جزو: مائین اینڈ منرل ملکی معیشت میں معجزاتی ترقی کا سبب
کیپشن: The main component of SIFC: Mines and Minerals is the cause of the miraculous growth in the country's economy

ایک نیوز: ایس آئی ایف سی (SIFC) کا اہم جزو- مائین اینڈ منرل ملکی معیشت  میں معجزاتی ترقی کا سبب بنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی (SIFC) کے زیرِ اثر اہم شعبوں میں مائین اینڈ منرل خصوصی اہمیت رکھتا ہے  کیونکہ پاکستان کی سرزمین معدنی ذخائر سے مالامال ہے۔ جہاں پاکستان بھر میں بھرپور معدنی ذخائرموجود ہیں جن میں سے ایک شمالی وزیرستان بھی ہے۔ جہاں ملکی ترقی میں پیش پیش، کاپر مائننگ پراجیکٹ کا وسیع پیمانے پر کام جاری و ساری ہے۔

ماضی میں جنگ و جدل کا میدان بنے رہنے اور ترقی سے نابلد شمالی وزیرستان اب پاک فوج کی کاوشوں سے ملکی معیشت کی بحالی میں پیش پیش ہے۔ کچھ عرصہ قبل شمالی وزیرستان میں کاپر مائن کا سنگِ بنیاد رکھا گیاتھا جو اب مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے۔

کاپر مائننگ کے شعبے سے منسلک مختلف افراد کا شمالی وزیرستان میں کاپر مائننگ سے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "ہم نے ملک بھر سے خصوصاً قبائلیوں کو بھی اس پراجیکٹ میں شامل کیا ہے"۔

مائننگ مینیجر نے کہا کہ "ماضی میں شمالی وزیرستان پسماندہ ہونے کے باوجود اب ترقی کی راہ پر گامزن نظر آتا ہے"۔ " پاکستان کی معاشی ترقی میں FWO اہم کردار ادا کرتا ہے"۔ "یہ پراجیکٹ پاکستان کی GDP بڑھانے میں مثبت کردار ادا کرے گا"۔

مائننگ جیالوجسٹ کا کہنا ہے کہ "ہمارے ملک میں کاپر کی اہمیت کا ادراک پاکستانی معیشت میں بہتری لانے کا مجاز ہے"۔ مینجر ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ "شمالی وزیرستان امن و امان کا گہوارہ بن چکا ہے"۔ "میں پاکستانی عوام اور بین الاقوامی کمیونٹی کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہاں آئیں اور سرمایہ کاری کریں"۔ "یہاں روزگار کے بے شمار مواقع ہیں"۔

اسی طرح جونیئر مینجر نے کہا کہ "اس پراجیکٹ کے شروع ہونے سے علاقے میں معاشی لحاظ سے ترقی دیکھنے میں آئی ہے"۔ "اس پراجیکٹ میں 80 فیصد کام کرنے والے ملکی جبکہ 20 فیصد غیر ملکی ہیں"۔ کرشنگ انچارج کے مطابق "کاپر مائیننگ پراجیکٹ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے"۔

ایچ ایس ای ٹرینی نے کہا کہ "انشاءللہ ہم اس پراجیکٹ میں مزید ترقی کریں گے"۔ اسی طرح کان کن کا کہنا تھا کہ "کاپر پراجیکٹ مضبوط معیشت اور عوامی فلاح کا ضامن ہو گا۔ "اس پراجیکٹ سے روزگار کے مواقع اور ملک کی خوشحالی کا نیا دور کھلے گا"۔