کورنگی  ندی روڈ آج بھی ٹریفک کیلئے بند، عوام کو دشواری

Jul 27, 2023 | 10:14 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: برساتی ریلاآنے کے باعث کورنگی  ندی آنے اور جانے والی والی سڑکیں آج بھی ٹریفک کیلئے بند  رہیں گی۔
رپورٹ کے مطابق پانی کے زیادہ بہاؤ کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے، ٹریفک پولیس کا کہنا ہےکہ ٹریفک کو جام صادق پل اور ایکسپریس وے سے بھیجا جا رہاہے۔

یاد رہے کہ ٹریفک پولیس نے کورنگی کاز وے کے دونوں ٹریک اور کورنگی ندی والے روڈ پربرساتی ریلاآنے کے باعث رکاوٹیں لگا کر ٹریفک کے لیے بند کردیا تھاجبکہ علاقہ پولیس کی نفری کو بھی تعینات کیا گیا۔دونوں راستے بند ہونے سے گزشتہ صبح بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور ہزاروں گاڑیاں اور موٹرسائیکلز پھنس گئیں، جس کے نتیجے میں صبح کام پر جانے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنے سے کئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلز خراب بھی ہوگئیں۔

مزیدخبریں