فیصل آباد: پیسوں کا لین دین، دوست کا گلا دبا کر نہر میں پھینک دیا

فیصل آباد: پیسوں کا لین دین، دوست کا گلا دبا کر نہر میں پھینک دیا
کیپشن: Faisalabad: Money transaction, friend strangled and thrown into the canal

ایک نیوز: فیصل آباد میں دوستوں نے پیسوں کے لین دین پردوست کا گلا دبا کرنہرمیں پھینک دیا،پولیس نےلاش تحویل میں لے کراسپتال منتقل کردی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ملت ٹاؤن سے دو روزقبل اغوا ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے گٹ والا نہرسےلاش برآمد کرکے2 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہزاد اور فاروق نے پیسوں کے تنازعہ پر اپنے دوست کو قتل کیا، ملزمان دو روزتک ورثاء کے ساتھ مل کرمقتول وسیم کو تلاش کرتے رہے۔

لاش پوسمارٹم کے لیے مارچری منتقل کرکے کارروائی کا آغازکردیا ہے۔