لاہور:گاڑیوں سےبڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، کمانڈوز جیسا لباس پہنےملزمان گرفتار

لاہور:گاڑیوں سےبڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، کمانڈوز جیسا لباس پہنےملزمان گرفتار
کیپشن: ٹھوکر نیاز بیگ:گاڑیوں سےبڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، کمانڈوز جیسا لباس پہنےملزمان گرفتار

ایک نیوز: ٹھوکر نیاز بیگ میں 2 گاڑیوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے،جس پر 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈولفن پولیس نے ٹھوکر نیاز بیگ میں سیاہ شیشے والی گاڑیوں سے دوران چیکنگ بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے پندرہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

اسلحے میں 5 جدید آٹومیٹک رائفلیں، 8 پستول شامل تھے، ترجمان ڈولفن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے حساس اداروں کے کمانڈوز جیسا لباس پہن رکھا تھا، ملزمان نے ناکہ اہلکاروں کے ساتھ سخت مزاحمت بھی کی۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق اسلحہ غیر لائسنس یافتہ ہے، ملزمان دستاویزی مواد بھی پیش نہ کر سکے، گرفتار ملزمان کو تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔