کیپٹن محمد سرور شہید کی 75ویں برسی پرآرمی چیف،افواج کاخراج عقیدت

Jul 27, 2023 | 09:40 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کیپٹن محمد سرور شہید، نشان حیدر کے 75 ویں یوم شہادت کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے سب سے پہلے نشان حیدر پانے والے کیپٹن سرور نے 1948 کی جنگ میں ناقابل تسخیر جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تل پترا (آزاد کشمیر) پہاڑی پر جام شہادت نوش کیا۔

 کیپٹن محمد سرور شہید کا یوم شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلیے دی جانے والی ان گنت قربانیوں کا مظہر ہے۔ پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلیے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق اور پوری قوم کا فخر ہیں۔

آئی ایس  پی آر کا کہنا تھا کہ کیپٹن سرور شہید کی بے مثال جرأت و بہادری اور ثابت قدمی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

مزیدخبریں