لاہور: بارش سےجل تھل ایک ہوگیا،نشیبی علاقے زیرآب

لاہور: بارش سےجل تھل ایک ہوگیا،نشیبی علاقے زیرآب
کیپشن: Lahore: Due to rain, the water level has become one, the sloping areas are under water

ایک نیوز:لاہوراورگردونواح میں موسلادھار بارش سےجل تھل ایک ہوگیا،نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔
تفصیلات کےمطابق لاہورکےمختلف علاقوں میں علی الصبح بارش ہونےسےسڑکیں اورگلیاں تالاب کامنظرپیش کرنے لگیں۔
ذرائع کےمطابق لاہورکےمختلف علاقوں میں بارش سےموسم خوشگوارہوگیا،شہرمیں لاپل،مغلپورہ،ہربنس پورہ،بھٹہ چوک،رنگ روڈ اوردھرم پورہ میں بارش ہوئی۔
اس کےعلاوہ ایئرپورٹ،جوہرٹاؤن،اقبال ٹاؤن،بندروڈاورشاہدرہ کےمتعددعلاقوں میں بھی بادل برس پڑئیں۔
 ادھرمال روڈ،جیل روڈ،ٹھوکرنیازبیگ،جناح ہسپتال،جنرل ہسپتال،فیروزپورروڈکےعلاقوں میں موسلادھاربارش ہوئی۔