ابوظبی :شیخ سعید بن زید النہیان انتقال کر گئے

Jul 27, 2023 | 06:37 AM

ایک نیوز: ابوظبی کے حکمران خاندان کے شیخ سعید بن زید النہیان  58 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق شیخ سعید بن زید النہیان کچھ عرصے سے شدید بیمار تھے، وہ   اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے بھائی تھے۔
رپورٹس کے مطابق شیخ سعید کو جون 2010 میں ابوظبی کے حکمران کا نمائندہ مقرر کیا گیا تھا۔
ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے سابق رکن شیخ سعید میری ٹائم پورٹ اتھارٹی (ابوظہبی) کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز تھے۔
ان کے انتقال سے پانچ دن پہلے 22 جولائی کو صدارتی عدالت نے اعلان کیا تھا کہ شیخ سعید بیمار ہیں۔
شیخ سعید بن زید النہیان کے انتقال پر ابوظبی کی صدارتی عدالت نے ملک بھرمیں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، اس دوران پرچم سرنگوں رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس: 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے بھائی، شیخ سعید بن زایدالنہیان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے. وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم برادر ملک متحدہ عرب امارات، شاہی خاندان اور یو اے ای کی عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے. اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کریں اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کریں. آمین. 

مزیدخبریں