ایبٹ آباد:موسلادھاربارش،پانی ہسپتالوں اورگھروں میں داخل

Jul 27, 2023 | 06:05 AM

ایک نیوز:ایبٹ آبادمیں موسلادھار بارش سےجل تھل ایک ہوگیا،ہسپتالوں اورگھروں میں پانی داخل ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق ایبٹ آبادشہراورگردونواح میں شدیدبارشوں نےتباہی مچادی،پانی گھروں اورہسپتالوں میں داخل ہوگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس،بلال ٹاؤن،حسن ٹاؤن اورمانسہرہ روڈمیں طغیانی کےباعث ہرطرف پانی ہی پانی ہوگیا،سڑکیں اورگلیاں تالاب کامنظرپیش کرنےلگیں۔
ریسکیوذرائع کےمطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس کی نیروسرجری وارڈمیں پانی داخل ہونےسےمریضوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑااورمریضوں کومتبادل جگہ پرشفٹ کردیاگیااورطغیانی کےباعث متعددگھروں کےاندربھی پانی داخل ہوگیا۔

مزیدخبریں