کن علامات سےڈیمنشیا کی پہچان ممکن

کن علامات سےڈیمنشیا پہچان ممکن
کیپشن: Which symptoms can identify dementia?

ایک نیوز:اگرچہ ڈیمنشیا کی متعدد علامات ہیں لیکن 2 علامات ایسی ہیں جن کا مشاہدہ کرکے آپ اپنےعزیزوں  اقارب میں ڈیمنشیا کی شناخت کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق عام طور پر ڈیمنشیا کو ایک مخصوص بیماری کے طور پر لیا جاتا ہے جبکہ حقیقت میں یہ کچھ ذہنی بیماریوں کی ذیلی اقسام کیلئے بولا جاتا ہے جس میں سب سے عام الزائمر ہے۔ اس کے علاوہ عروقی (vascular) ڈیمنشیا اور لیوی باڈی ڈیمنشیا شامل ہیں۔
ڈیمنشیا زیادہ تر معمر افراد میں مشاہدہ کیا جاتا ہے۔ یہ حالت مختلف متعدد عوامل کی وجہ سے ہوسکتی ہے بشمول دماغی بیماریاں، فالج، دماغی چوٹیں اور بعض طبی حالات وغیرہ ،ڈیمنشیا کی بعض صورتیں قابل علاج بھی ہوسکتی ہیں۔
یادداشت کی کمی اور الجھن سمیت کئی علامات ہیں لیکن ان کے علاوہ بھی کچھ واضح علامات ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے عزیز و اقارب میں ڈیمنشیا کی شناخت کرسکتے ہیں۔
ایک حالیہ مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ جیسے جیسے ڈیمنشیا کا مرض بڑھتا ہے، مریض بغیر کسی وجوہات کے بے چینی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور گھر میں چکر لگانا شروع کردیتے ہیں۔ اس کے علاوہ دن ہو یا رات، ایسے مریض کسی بھی وقت گھر سے باہر نکل جاتے ہیں اور کافی دیر تک باہر رہ سکتے ہیں۔
ڈیمنشیا کی تشخیص کے باقی ذرائع میں مریض کی طبی تاریخ، دماغی اور نفسیاتی جائزہ اور بعض اوقات برین امیجنگ ٹیسٹ شامل ہوتا ہے۔ بیماری کا ابتدا میں ہی پتہ لگانا بہت ضروری ہے کیونکہ ڈیمنشیا کی کچھ ذیلی حالتوں کا علاج کیا جا سکتا ہے یا اس کی شدت کو کم کرنے اور متاثرہ فرد کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے کام کیا جا سکتا ہے۔