ماڈل اقراء فیض کا ہانیہ عامربارےبڑاانکشاف 

Jul 27, 2023 | 02:33 AM

ایک نیوز: پاکستان فیشن انڈسٹری کی ماڈل اقراء فیض کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کو ضرورت سے زیادہ توجہ حاصل ہے۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں ماڈل اقراء فیض ایک نجی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز اور اداکاروں کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
میزبان نے اقراء سے سوال کیا کہ ان کی نظر میں انڈسٹری کی کونسی اداکارہ اوور ریٹڈ ہیں؟
جس پر اقراء فیض نے ہانیہ عامر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ’ہانیہ کے خلاف تو نہیں ہوں مگر سمجھتی ہوں کہ ہانیہ عامر انڈسٹری کی سب سے اوور ریٹڈ اداکارہ ہیں‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یمنیٰ زیدی کو شہرت حاصل ہے کیونکہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں تاہم بطور ویوور انہیں لگتا ہے کہ ہانیہ کی اداکاری اتنی بہتر نہیں جتنی انہیں شہرت حاصل ہے۔

مزیدخبریں