سعود شکیل سے بدتمیزی پر سری لنکن بولر کو آئی سی سی کی تنبیہ  

Jul 27, 2023 | 00:31 AM

ایک نیوز : پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل سے بدتمیزی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکن بولر اسیتھا فرینینڈو کو تنبیہ کی ہے اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق سعود کو آؤٹ کرنے کے بعد سری لنکن بولر اسیتھا فرنینڈو نے نامناسب انداز میں جشن منایا تھا۔

آئی سی سی کے مطابق سعود کے قریب آکر جس انداز میں خوشی کا اظہار کیا گیا وہ ضوابط کی خلاف ورزی تھی، اسیتھا فرینینڈو کوڈ 2.5 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے۔

 سری لنکن فاسٹ بولر نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے اور  میچ ریفری نے بولر کو تنبیہ کیا ہے کہ وہ دوبارہ ایسا کرنے سے باز رہیں۔

اسیتھا فرینینڈو کے پروفائل پر ایک ڈی میریٹ پوائنٹ بھی لگا دیا گیا، انہوں نے دوبارہ ایسا کچھ کیا تو ان پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔

مزیدخبریں