پاکستان ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Jul 27, 2023 | 00:22 AM

ایک نیوز : پاکستان نے سپر 8 راؤنڈ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 0-3 سے شکست دے کر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

کاغستان سے  موصولہ اطلاعات کے مطابق گرین شرٹس نے یہ میچ 25-13، 25-19 اور 25-14 سے اپنے نام کیا، اس  فتح کے بعد پاکستان نے فائنل فور میں  اپنی جگہ یقینی بنالی۔

پاکستان نے  پہلے راؤنڈ میں چائنیز تائپے  اور دوسرے گروپ میچ میں منگولیا کو شکست دے کر سپر 8 راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا تھا، پاکستان  سپر 8 راؤنڈ میں اپنا آخری میچ تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

  تھائی لینڈ کو شکست دینے کی صورت میں پاکستان کا سیمی فائنل میں جاپان سے مقابلہ ہوگا تاہم ناکامی  کی صورت میں پاکستان کو ایران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان نے سنٹرل ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں ایران سے مقابلہ کیا تھا، میزبان سائیڈ نے فائنل جیت کر گولڈ جبکہ پاکستان نے سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

مزیدخبریں