سعودی عرب کے صحرا میں خوابوں کا شہر بسانے کی تیاری

سعودی عرب ،صحرا ،خوابوں کا شہر ،بسانے کی تیاری
کیپشن: سعودی عرب نے صحرا میں خوابوں کا شہر بسانے کا اعلان کیا ہے۔

ایک نیوز نیوز: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صوبے تبوک میں اسمارٹ سٹی ’نیوم ‘ منصوبے کی تصاویر جاری کردیں۔ یہ خوابوں کا شہر 90 لاکھ مکینوں کا مسکن ہو گا۔ اس منصوبے کے تحت تمام سہولیات سے آراستہ دو فلک بوس پروجیکٹس’دی لائن‘ اور ’مرر لائن‘ریگستان اور پہاڑی علاقوں میں قائم کیے جائیں گے۔

اسمارٹ سٹی نیوم بحرہ احمر کے ساحل پر تعمیر کیا جائے گا۔ اس پر ابتدائی طور پر ایک ہزار ارب ڈالرز کی لاگت آئے گی۔ اس شہر کو زیرو کاربن بنایا جائے گا، آمد و رفت کے لیے ذاتی گاڑیاں نہیں ہوں گی بلکہ دونوں عمارتوں کے نیچے سے تیز رفتار ٹرین لائن تعمیر کی جائے گی۔اس شہر میں رہائشیوں کو تمام ضروریات زندگی صرف پانچ منٹ کی دوری پر باآسانی دستیاب ہوں گی۔