ایک نیوز نیوز: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) نے ایشیا کپ 2022 کی منتقلی کا اعلان کر دیا ہے۔
اے سی سی کی جانب سے باضابطہ اعلان کے بعد ایشیا کپ سری لنکا کے بجائے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق سری لنکا نے ملک میں جاری معاشی و سیاسی بحران کے پیش نظر ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کی تھی جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے پہلے ہی اعلان کردیاتھا کہ رواں سال شیڈول ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔
اے سی سی کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی جس کے بعد متفقہ طور پر وینیو کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔
صدر سری لنکا کرکٹ شامی سلوا کا کہنا ہے کہ ہم اے سی سی کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس رہے گی۔
Just in: Asia Cup 2022 will be held in the UAE between August 27 and September 11 pic.twitter.com/BTumu3Venj
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) July 27, 2022
یاد رہے کہ ایشیا کپ رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا اور یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر منعقد ہوگا۔