ایک نیوز نیوز: غیرملکی خبررساں ادارے (سی این این) کی رپورٹ کے مطابق 7 جون کو 2 سعودی بہنوں کی لاشیں ان کے اپارٹمنٹ میں پائی گئیں۔
نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق سعودی بہنوں کی شناخت 24 سالہ ارسیٰ عبداللہ اور 23 سالہ امال عبداللہ السیہی کے نام سے ہوئی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ طویل تحقیق کے بعد بھی دونوں خواتین کی موت کی وجہ معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ خواتین کسی بیماری کی وجہ سے موت کا شکار ہوئیں لیکن ان کی کھوج میں وقت لگ گیا۔ پولیس کے بیان کے مطابق دونوں بہنیں سال 2017 میں سعودی عرب سے آسٹریلیا آئیں تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کے حالات غیرمعمولی ہیں۔ لاشوں پر کسی قسم کے تشدد کے آثار نہیں ملے ہیں۔ تفتیشی افسران نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر وہ کسی قسم کی معلومات رکھتے ہیں تو اسے پولیس تک ضرور پہنچائیں۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ واقعہ مئی کے آغاز میں پیش آیا تھا۔ دوسری جانب سڈنی میں قائم سعودی قونصل خانے نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وہ کیس کے حوالے سے آسٹریلین قونصل خانے سے رابطے میں ہیں۔ قونصل خانے نے مقتولین کے اہلخانہ سے گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔