ایل ڈی اے افسران کی جلد بازیاں، نوٹی فکیشن سے قبل دفاتر کے چارج سنبھال لیے

Jul 27, 2022 | 21:23 PM

ایک نیوز نیوز: لاہور میں سرکاری افسران کی من مانیاں اپنے عروج پر ہیں۔ پنجاب کابینہ کی تشکیل ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے اور ابھی کوئی نوٹی فکیشن بھی جاری نہیں ہوا۔ تاہم ایل ڈی اے افسران کی جلدبازیاں اپنے عروج پرہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وائس چئیرمین ایل ڈی اے نعیم الحق اور وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے دفاتر کے چارج سنبھال لیے ہیں۔ 

یاد رہے کہ وی سی ایل ڈی اے نعیم الحق اور وی سی واسا شیخ امتیاز محمود کو عثمان بزدار کی حکومت نے لگایا تھا۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ کے ماضی کے عہدیدار بھی اعزازی عہدوں کے خواہش مند ہیں۔ تاہم ابھی تک وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ 

مزیدخبریں