ایک نیوز نیوز: پاکستان میں 87 فیصد آبادی کی کورونا ویکسینیشن کامیابی سے مکمل ہوگئی ، ویکسینیشن کے حوالے سے سندھ پہلےاور اسلام آباد دوسرے نمبر پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی ویکسینیشن کیلئے اہل 87 فیصد آبادی کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگا دیئے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ویکسینیشن کے حوالے سے سندھ پہلے اسلام آباد دوسرے نمبر پر ہے، سندھ کی 103 فیصد جبکہ وفاقی دارالحکومت کی اہل آبادی کی 90 فیصد اہل آبادی کی کورونا ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ پنجاب کی 89، آزادکشمیر 82 فیصد اہل آبادی کو کورونا سے بچاو کے ٹیکے لگا دیئے گئے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی 65 فیصد اور بلوچستان کی 60 جبکہ گلگت بلتستان کی 59 فیصد اہل آبادی کی کورونا ویکسینیشن مکمل کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کورونا ویکسینیشن کیلئے اہل 14 کروڑ 31 لاکھ 9050 شہریوں میں سے 12 کروڑ 48 لاکھ 26129 شہریوں کو دو ویکسین ڈوز لگ چکی ہیں جبکہ 87 لاکھ 86 ہزار 762 شہریوں کو ایک ویکسین ڈوز لگ چکی یے۔
پنجاب کے 7 کروڑ 14 لاکھ 46549 ، سندھ میں 3 کروڑ 47 لاکھ 71459 افراد ، کے پی کے 1 کروڑ 79 لاکھ 30674 افراد اور بلوچستان کے 50 لاکھ 94891 افراد کی کورونا ویکسینیشن مکمل کر لی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں 14 لاکھ 39652 افراد، آزادکشمیر میں 21 لاکھ 96197 افراد جبکہ گلگت بلتستان کے 6 لاکھ 95170 افراد کو کورونا سے بچاو کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔