ایک نیوز نیوز: ایف آئی اے گجرات نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ہے۔ جس میں ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرات ضیاءالحسن کی ہدایت پر ریڈ ٹیم تشکیل دی گئی۔ ریڈ ٹیم نے مقامی کرنسی ایکسچینج پر کامیاب چھاپہ مارتے ہوئے ملزم انعام اللہ بٹ کو گرفتار کرلیا۔
بتایا گیا ہے کہ ملزم غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھا۔ ملزم کے قبضے سے 16 لاکھ 61 ہزار روپے،26695 یورو، 15430 ریال، 6035 درہم، 645 امریکی ڈالر سمیت دیگر غیرملکی کرنسی، موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ اور فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔