ایک نیوز نیوز: دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 89 رنز بنا لیے۔
چوتھےدن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 89 رنز بنائے تھے، بابر اعظم 26 اور امام الحق 46 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ پاکستان کو پانچویں اور آخری روز میچ جیتنے کیلئے مزید 419 رنز جبکہ سری لنکا کو 9 وکٹیں درکار ہوں گی۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے کیا تاہم عبد اللہ شفیق 16 رنز بنا کر 42 کے مجموعے پر جے سوریا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان نے 28 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 89 رنز بنائے تھے کہ خراب روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا اور پھر چوتھے دن کا کھیل ختم کردیا گیا، کھیل ختم ہوا تو امام الحق 46 اور بابر اعظم 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
.@ImamUlHaq12 and @babarazam258 take Pakistan to tea at 71-1 ????#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen https://t.co/F3UpcmpbHX pic.twitter.com/b4uOlGrl5e
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 27, 2022
پاکستان کو سری لنکا کی جانب سے دیئے گئے 508 رنز کے حصول کے لیے مزید 419 رنز درکار ہیں۔
Bad light once again interrupts the final session in Galle!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 27, 2022
Day Five of the Test match will begin 15 minutes ahead of schedule.#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen https://t.co/HS4SYo5w6o pic.twitter.com/N1luVDHSsH
قبل ازیں سری لنکا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز 360 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کے لیے 508 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا تھا۔
گال ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 176 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو دمتھ کرونا رتنے 27 اور دننجیا ڈی سلوا 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
دونوں بلے بازوں نے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور کرونا رتنے 61 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر عبد اللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ ڈونتھ ویلا لگے 18 رنز بنا کر محمد نواز کاشکار بنے۔
دوسری جانب ڈی سلوا نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور شاندار سنچری مکمل کی، ڈی سلوا 109 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے تو کپتان کرونا رتنے نے 360 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی اور پاکستان کو جیت کے لیے 508 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔
یاد رہے کہ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائےتھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 231 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
پاکستان کو دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔