لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم کارروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Jul 27, 2022 | 20:29 PM

ایک نیوز نیوز: ایف آئی اے سائبر کرائم نے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔ تینوں ملزمان کو ملتان میں کارروائی کرتے ہوئےگرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں فہد نور، حمزہ نعیم اور سلیم فیاض شامل ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہناہے کہ ملزمان کے زیر استعمال موبائل فون کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کے موبائل سے مبینہ مواد، سوشل میڈیا اکاؤنٹس، بچوں کی جنسی تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ منسلک ڈیجیٹل میڈیا بھی برآمد کر لیا گیا۔

ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 3 مقدمات درج کر لئے گئے۔ مقدمات کی تفتیش جاری ہے۔ 

مزیدخبریں