ایک نیوز نیوز: امریکا میں بڑھتی مہنگائی ، کمپنیز نے پراڈکٹس کی پیکنگ سادہ، مختصر اورہلکی پھلکی کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
صارفین حیران ہیں کہ انہیں پہلے مضبوط بکس رنگین کاغذ اور چمکیلے ریپر میں ملنے والی پراڈکٹس ایک دم سے ہلکی پھلکی اور سادی پیکنگ میں کیوں ملنی شروع ہوگئی ہیں۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ انتہائی مہنگائی کے بعد اب لپ اسٹک میک اپ آئیٹمز ناشتے کے لئے دلئے، ٹافیوں ، چاکلیٹ ، بسکٹ اور کھلونے بنانے والی کمپنیاں اب بوجھ اپنے صارفین پرمنتقل نہیں کرنا چاہتیں لیکن مہنگائی سے نمٹنے کے لئے انہوں نے مہنگی پیکنگ کے اخراجات ختم کرکے اب پیکنگ سادہ کردی ہے۔ پراڈکٹ پیکنگ کی ڈاؤن سائزنگ کو ’’شرنک فلیشن’’ کا نام دیا ہے۔