چودھری شجاعت حسین نے اہم ترین بیان جاری کردیا

Jul 27, 2022 | 18:37 PM

ایک نیوز نیوز: سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم ترین بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ملکی حالات کو سدھارنے کی سب سے بڑی ذمہ داری سیاستدانوں کی ہے۔ سیاستدان ایسا طبقہ ہے جو عوام کو صحیح سمت پر لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی منشور کو پینڈنگ رکھ کے غریبوں کی بھلائی کا صرف سوچیں نہیں بلکہ اس کو حل کرنے کی تجاویز دیں۔ سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات نہیں بھولنا چاہتیں تو نہ بھولیں لیکن اس کو پس پشت پر ڈالیں۔ غریب آدمی کو آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کے سبق نہ سکھائیں ان کی بہتری کیلئے کچھ کریں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں اتنا بڑا کرائسس آیا کہ ملکی معیشت بری طریقے سے متاثر ہوئی۔ پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے، سارے لوگ سمجھ رہے ہیں کہ اس کی سیاسی وجوہات ہیں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی وجوہات ضرور ہوں گی لیکن غریب آدمی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ سیاست کھیل رہے ہیں یا نہیں۔ اختیارات رکھنے والے تمام لوگ ایک ایجنڈے یعنی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے سوچ بچار اور عملی طور پر حل کرنے پر غور کریں۔ موجودہ حالات میں ورکنگ ریلیشن شپ ہونی چاہئے تاکہ ملک کے معاملات بغیر کسی رکاوٹ کے چل سکیں اور تعصب کا شکار نہ ہوں۔

مزیدخبریں