کورین پاپ بینڈ کی لاہور میں شوٹ ہونیوالی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ترین، 5ملین لائیکس

Jul 27, 2022 | 18:20 PM

  ایک نیوز نیوز: کورین پاپ بینڈ’’ بلٹزرز ‘‘کی  لاہور میں شوٹ ہونیوالی ویڈیو پرکچھ  دنوں میں 50 لاکھ لائیکس، مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے

بلٹزرز نے اپنے تازہ ترین نغمے ’’ ہٹ دی بیس ’’ کے  کے کئی حصے لاہور میں شوٹ کیے ہیں جس میں قدیم شہر کی بادشاہی مسجد اور فوڈ سٹریٹ کے ساتھ ساتھ ٹرک آرٹ کو بھی دکھایا گیا ہے۔ کے پاپ کی ویڈیو ’ہٹ دی باس‘ میں پاکستانی عمارتوں اور ٹرک آرٹ کو نمایاں کیا گیا ہے جس پر ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں 50 لاکھ سے زیادہ کامنٹس ملے ہیں۔
 یادرہےپاکستانی ٹرک اپنے منفرد آرٹ کے لیے مشہور ہیں جو شوخ رنگوں سے بنائی گئی جانوروں، مشہور شخصیات، مقامات کی تصاویر اور اقوال پر مبنی ہوتی ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق کورین گروپ بلٹزرز ماہر زراعت محمد قمر حیات ٹوانہ اور ان کی اہلیہ اینا ٹم کی مدد سے پاکستان پہنچے۔ یہ جوڑا کورین پاکستانی ہے جو جنوبی کوریا کے ٹی وی پر پاکستان کی باقاعدگی سے نمائندگی کرتے ہیں۔قمر حیات ٹوانہ نے کہا کہ ان کی اہلیہ ٹم نے ہی بینڈ کو پڑوسی ملک بھارت کے بجائے پاکستان میں شوٹنگ کرنے کے لیے راضی کیا۔ گروپ کو واپسی پر پاکستانی شلوار قمیض اور دیگر ثقافتی تحائف پیش کئے گئے ۔

مزیدخبریں