ایک نیوز نیوز: برہنہ تصاویرکس فوٹوگرافر نے اتاریں ؟ پتہ چل گیا ۔رنویر سنگھ کی برہنہ تصاویر بھارت میں قومی مسئلہ قرار، نیوز چینلز سے لے کر گلی محلے اور دکانوں میں ایک ہی بحث ننگی تصاویر کیوں اتروائیں؟
بالی ووڈ کے 'بابا' کا فوٹو شوٹ ہر جگہ زیر بحث ہے ۔ انہوں نے یہ فوٹوشوٹ پیپر میگزین کے لیے کروایا یادرہے پیپر میگزین اس سے پہلے کم کاردشیاں کی برہنہ تصاویر بھی چھاپ چکا ہے۔
ملین ڈالر سوال یہ ہے کہ یہ ہنگامہ خیز تصاویر کہاں لی گئیں، کس نے شوٹ کیں، کب ہوئیں اور کتنے دنوں میں مکمل ہوئیں۔
تو ہمارے خصوصی ذرائع نے اس کا انکشاف کردیا ہے کہ رنویر کی برہنہ تصاویر فوٹوگرافر اشیش شاہ نے کلک کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رنویر کی اس شوٹنگ میں انہیں تقریباً 3 گھنٹے لگے جبکہ شوٹ بیرون ملک نہیں بلکہ ممبئی کے باندرہ کے محبوب اسٹوڈیو میں کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ رنویر کے ساتھ یہ انکی پہلی ملاقات تھی۔
یادرہے اس برہنہ شوٹ پر رنویر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج ہوچکی ہے اور سوشل میڈیا پر انہیں ٹرول بھی کیا جارہا ہے تاہم نویر نے واضح کر دیا ہے کہ انہیں لوگوں کی پرواہ نہیں ہے۔ وہ خود انتخاب کر سکتے ہیں کہ انہیں کیا پہننا چاہیے اور کیا نہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ لوگوں کا کام صرف بولنا ہے اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
This is a National Issue ???????? pic.twitter.com/dEeVD8OSpG
— Nimo Tai (@Cryptic_Miind) July 26, 2022